کراچی میں مبینہ اتنخابی دھاندلی کے خلاف مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے مظاہرے کیے گئے، سندھ اسمبلی کے باہر خواتین کارکنوں کو پولیس کی خواتین اہلکاروں نے تشدد کانشانہ بنایا۔
پولیس نے کئی خواتین مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔
کراچی میں مختلف جماعتوں کے احتجاج کے دوران ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، پریس کلب کے سامنے جماعت اسلامی، پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کی جانب سے دھرنا دیا گیا تھا۔
شارع فیصل کے نرسری اسٹاپ پر جے یو آئی کے کارکنان نے دھرنا دیا، جہاں پولیس نے جے یو آئی کے کارکنوں پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا تھا۔