• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی کے باہر سے 5 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا

پولیس نے پنجاب اسمبلی کے باہر 5 مشکوک افراد کو حراست میں  لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مشکوک افراد پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ملک محمد احمد خان پنجاب اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے، انتخاب میں 322 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیا، ملک محمد احمد خان کو 224 ووٹ ملے۔

ن لیگی امیدوار کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر نے 96 ووٹ حاصل کیے جبکہ 2 ووٹ مسترد ہوئے۔

اسپیکر منتخب ہونے کے بعد ملک محمد احمد خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی زیر صدارت اجلاس تاخیر سے شروع ہوا، مسلم لیگ ن کی نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایوان میں آمد پر شور شرابا ہوا، سنی اتحاد کونسل اور ن لیگ کے ارکان نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگائے۔

اجلاس کے دوران پنجاب اسمبلی کے 4 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھایا، حلف اٹھانے والوں میں سنی اتحاد کونسل کے حافظ فرحت بھی شامل تھے۔

قومی خبریں سے مزید