• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد، مالکن کے مبینہ تشدد سے 11 سالہ گھریلو ملازمہ جاں بحق

فیصل آباد (نمائندہ جنگ)فیصل آبادکے علاقہ نعمت کالونی میں مبینہ طور پر مالکن کے تشدد سے 11 سالہ گھریلو ملازمہ جاں بحق ہو گئی ۔بچی کے والد نے بتایا کہ بیٹی کی طبیعت خرابی کا فون آیا، اسپتال پہنچے تو مردہ تھی،پولیس نے مالک فضل الرحمن اور اسکی دو بہنوں سنیلہ عمار اور راحیلہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق چک نمبر 229 ر ب کے مرتضی نے بتایا کہ اس کے 12 بچے ہیں اس کی بیٹی عائشہ نعمت کالونی کے فضل الرحمن کے گھر میں چار ماہ سے ملازمہ تھی جسے گزشتہ ایک ماہ سے والدین کے ساتھ ملنے بھی نہیں دیا گیا ، دو روز قبل مالکن کا فون آیا کہ اس کی بیٹی عائشہ کی طبیعت خراب ہے اور اسپتال میں ہے ۔ وہ اسپتال پہنچے تو عائشہ مردہ حالت میں پڑی تھی جس کے ہاتھوں بازووں اور ٹانگوں پر تشدد کے نشانات تھے ، انہیں شبہ ہے کہ ملزموں نے اسے تشدد کر کے ہلاک کیا ہے۔ 

ملک بھر سے سے مزید