• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاریخ میں پہلی بار حج پیکج میں خاطر خواہ کمی کی گئی ہے، انیق احمد

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر) نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ امسال حاجیوں کو ماضی کے مقابلے میں زیادہ اور بہتر سہولتیں دی جا رہی ہیں۔ تاریخ میں پہلی بار حج پیکج میں گزشتہ سال کے مقابلے میں خاطر خواہ کمی کی گئی ہے،حجاج سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر ہیں۔ پاکستانی حجاج سعودی عرب میں اپنے ملک کے وقار میں اضافہ کریں اور اپنے طرز عمل سے ایک مہذب قوم ہونے کا ثبوت دیں، میدان عرفات میں ملک کے استحکام و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کے روز نظامات حج کراچی میں منعقدہ حج تربیتی ورکشاپ سے خطاب کے موقع پر کہی۔انہوں نے عازمین حج سے کہا کہ حج خود سے خدا تک رسائی کے سفر کا نام ہے۔ حج تربیتی ورکشاپس میں مناسک حج کے ساتھ ساتھ انتظامی امور کی تربیت کا بھی خاص اہتمام کیا گیا ہے۔ تمام عازمین حج کیلئے تربیت حاصل کرنا لازم ہے۔ امسال حاجیوں کو ماضی کے مقابلے میں زیادہ اور بہتر سہولتیں دی جا رہی ہیں۔ تاریخ میں پہلی بار حج پیکج میں گزشتہ سال کے مقابلے میں خاطر خواہ کمی کی گئی ہے۔ حاجیوں کے لئے ایپ بنائی ہے جو سفر حج کے دوران بہت مفید ثابت ہوگی۔ عازمین حج کو پہلی مرتبہ حکومت کی جانب سے فری موبائل فون سم، بریف کیس اور خواتین کو عبایا دیئے جائیں گے۔ خواتین کیلئے یہ عبایا زیب تن کرنا لازم ہو گا۔ انیق احمد نے کہا کہ پاکستانی حجاج سعودی عرب قیام میں دوران ملکِ پاکستان کے وقار میں اضافہ کریں۔ تمام عازمین حج پاکستان کے سفیر ہیں۔ حجاج میدان عرفات کی دعاؤں میں پاکستان میں امن استحکام اور سالمیت کی بھی دعا کریں۔ وزارت مذہبی امور اور مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ اپنے خطاب کے آخر میں ان کا کہنا تھا کہ حج کے بعد انسان کے فعل اور شخصیت میں واضح تبدیلی آنی چاہئے کیونکہ اب وہ اللہ سے قربت کا دعویدار ہے۔

ملک بھر سے سے مزید