اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے کہاہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ جلد رہا ہوں گے جبکہ عمران خان میانوالی سے الیکشن لڑ کر وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے۔ہفتہ کویہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ دعا ہے جتنے بے گناہ لوگ ہیں وہ اپنوں کے پاس چلے جائیں،پی ٹی آئی کے لوگوں کو اٹھا لیا جاتا تھا، قانون نام کی چیز ہونی چاہیے۔جس کو عوام نے مینڈیٹ دیا ہے اس کو حکومت بنانی چاہیے۔فیصل جاوید نے کہاکہ یہ الیکشن فارم 45اور فارم 47کے درمیان تھا‘بانی پی ٹی آئی کے سارے کیسز بوگس ہیں وہ جلد باہر آئیں گے‘مراد سعید سے کوئی رابطہ نہیں ہے اللہ تعالی انہیں امان میں رکھے۔