• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی( اسٹاف رپورٹر )پاکستان کوسٹ گارڈز نے انٹیلی جنس ذرائع کی بنیاد پر پنوان ،جیوانی (بلوچستان) کے علاقے میں اسمگلنگ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 336کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی ۔ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کی پٹرولنگ ٹیم نے دوران سرچ مذکورہ علاقے کے نوکیہ بازار میں کاروائی کرتے ہوئے ایک گودام میں چھپائی گئی 336کلو گرام منشیات برآمد کر لی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 5.60 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے ۔خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔
ملک بھر سے سے مزید