جماعتِ اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ 2024ء کےانتخابات دھاندلی زدہ اور انجینئرڈ ہیں، ہر 5 سال بعد پچھلا لاڈلہ زہر، نیا لاڈلہ آنکھوں کا تارا بن جاتا ہے۔
لیاقت بلوچ نے کارکنوں سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں جماعتِ اسلامی کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا۔
اُنہوں نے کہا کہ نواز شریف، آصف زرداری، ایم کیو ایم جعلی مینڈیٹ پر اپنے ضمیر کو جھنجھوڑیں۔
جماعت اسلامی کے رہنما نے مزید کہا ہے کہ عوام کے لیے بجلی اور گیس کے بل ادا کرنا مشکل ہو گئے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے ملکی معیشت کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔