• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

او آئی سی کی غزہ میں فلسطینیوں کے منظم قتل عام اور نسل کشی کی مذمت

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے منظم قتل عام اور نسل کشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے غزہ میں بلا مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

ترکیہ میں او آئی سی وزرائے اطلاعات کے غیر معمولی اجلاس میں کہا گیا کہ غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور قتل عام کی اسرائیلی منظم مہم انتہائی قابل مذمت ہے۔

او آئی سی کا کہنا ہے کہ اسرائیل اپنے مذموم اقدامات کو چھپانے کے لیے گمراہی پھیلا رہا ہے۔ سچ کی آوازوں کو دبانے کےلیے فلسطینی صحافیوں کو نشانہ بنانے کی بھی مذمت کرتے ہیں۔

اسلامی تعاون تنظیم نے مزید کہا کہ خطے میں امن کا واحد راستہ فلسطینیوں کے حقوق کو تسلیم کرنا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید