• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکسپورٹرز کو بیرون ملک موجود رقم استعمال کرنے کی اجازت

کراچی ( آن لائن ) اسٹیٹ بینک نے ایکسپورٹرزکیلئے قوانین میں نرمی کرتے ہوئے ایکسپورٹرز کو بیرون ملک اکاؤنٹ میں موجود رقوم پیشگی اجازت کے بغیر استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔اسٹیٹ بینک نے ایکسپورٹ میں بہتری لانے کیلیے ایکسپورٹرز کو اسپیشل فارن کرنسی اکاؤنٹس میں رکھی ہوئی رقوم اسٹیٹ بینک سے پیشگی اجازت کی وصولی کے بغیر استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے تمام مجاز ڈیلرز کے صدور اور چیف ایگزیکٹیوز کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایکسپورٹ کی بہتری اور کاروبار کو آسان بنانے کیلئے ایکسپورٹرز کو بیرون ملک اسپیشل فارن کرنسی اکاؤنٹس میں موجود رقم استعمال کرنے کی اجازت دی جاتی ہے، اب اس حوالے سے کسی اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ملک بھر سے سے مزید