• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ پارلیمانی اجلاس، شیخ جعفر گورنر بلوچستان‘ راحیلہ درانی کو اسپیکر بنانے پر اتفاق

کوئٹہ(این این آئی)مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے نومنتخب ارکان نے گورنر کیلئے شیخ جعفر مندوخیل اور اسپیکر کے لیے راحیلہ حمید درانی کے نام پر اتفاق کرلیا۔نو منتخب لیگی ارکان نے کہا کہ صوبائی کابینہ میں ن لیگ کو اہم وزارتیں اور مشیر کے عہدے زیادہ سے زیادہ ملنے چاہئیں ۔ اجلاس میں بعض لیگی ارکان نے بلوچستان عوامی پارٹی کو حکومت میں شامل کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں حکومت سازی کے لیے ن لیگ کے پارلیمانی گروپ کا اجلاس ہوا جس کی صدارت صوبائی صدر شیخ جعفر مندوخیل نے کی۔ سابق وزیراعلیٰ جام کمال، راحیلہ درانی، سردار عبد الرحمان کھیتران، سلیم کھوسہ، عاصم کرد و دیگر شریک ہوئے۔

ملک بھر سے سے مزید