• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواہش ہے مجھے بھی اسپیکر بننے کا موقع ملے‘ مراد علی شاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے نامزد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ میرے والد بھی اسپیکر تھے، خواہش ہے مجھے بھی یہ موقع ملے‘ سندھ کے لوگوں کو عجیب و غریب ناموں سے پکارا جاتا ہے مگر سندھ پاکستان ہے‘ سندھ ہے تو پاکستان ہے‘پیپلز پارٹی کے کارکنان کو مشکل میں جو فرض دیا جاتا ہے نبھاتے ہیں۔اتوارکوسندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہاکہ سراج درانی کو جیل میں ڈالا گیا مگر وہ جیل سے آکر ہاؤس چلاتے تھے، یہ مثال کہیں اور نہیں ملتی ۔امید ہے کہ خورشید شاہ نے جس طرح پیپلز پارٹی کی خدمت کیا اویس شاہ بھی کرینگے‘ آپ آغا سراج اور قائم علی شاہ سے سیکھیں ‘سندھ نے ہمیشہ پاکستان کو بچایا اور بچائے گا۔

ملک بھر سے سے مزید