کراچی (اسٹاف رپورٹر ) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سیکرٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے فراڈ الیکشن کے خلاف احتجاج کرنے والے کارکنان بلخصوص خواتین پر لاٹھی چارج شیلنگ اور گرفتاریوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اور نگران حکومت نے زرداری لیگ کی بی ٹیم کا کردار ادا کیا۔ سردار عبدالرحیم نے کہا کہ فراڈ الیکشن کے خلاف یہ عوامی تحریک اب رکنے والی نہی ہے - جی ڈی اے ، جماعت اسلامی ، پاکستان تحریک انصاف ، جمیعت علما اسلام (ف) اور دیگر جمہوریت پسند محب وطن شہری جعلی مینڈیٹ کے خلاف27فروری بروز منگل سندھ بھر میں یوم سیاہ منائیں گے ، اپنے جاری بیان میں سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ ضلعی ہیڈ کوارٹر کے پریس کلبوں اور الیکش افیسز کے سامنے پر امن مظاہرے کیے جائیں گے ، اور تنظیمی آفیسوں پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے ، کارکنان اپنے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاجی مظاہرے کریں گے۔