• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی کی 19 جامعات میں وائس چانسلر کی تقرر ی تاخیر کا شکار

کراچی(سید محمد عسکری) خیبر پختون خواہ میں کی 19جامعات میں وائس چانسلر کے تقرر کا معاملہ خیر معمولی تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کے پی کے کی نگراں حکومت نے تحریک انصاف کے دور کی قائم شدہ تلاش کمیٹی ختم کرکے نئی تلاش کمیٹی قائم کی اور 19 جامعات کے لیے اشتہار دیا جس کے بعد تلاش کمیٹی نے 19 جامعات کے وائس چانسلرز کیلئے 57امیدواروں کا انتخاب کیا۔ ہر جامعہ امیدواروں کا پینل صوبائی کابینہ کو بھیجا گیا جس کے بعد کابینہ نے تاخیر سے 19جامعات کے لیے 19 امیدواروں کا انتخاب کرکے سمری گورنر ہاؤس بھیج دی تاہم کئی روز گزرنے کے باوجود امیدواروں کے ناموں کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکا ہے جس کہ وجہ یہ جامعات ایڈھاک ازم کا شکار ہیں جب کہ منتخب امیدوار پریشان ہیں کہ مذید تاخیر ہوئی اور نئی صوبائی حکومت قائم ہوئی تو معاملہ لٹک نہ جائے، زرائع کے مطابق جن 19امیدواروں کو 19جامعات کے لیے فائنل کیا گیا ہے اور سوشل میڈیا پر اساتذہ کے مختلف گروپس میں مختلف نام چل رہے ہیں جس سے امیدواروں میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں وائس چانسلر کی مدت کم کر کے 3برس کی جاچکی ہے جب کہ سندھ اور پنجاب میں مدت 4سال جب کہ وفاقی جامعات میں وائس چانسلر کی مدت 5برس ہے۔
اہم خبریں سے مزید