گڈو سے بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ آنے والی بجلی کی مین ٹرانسمیشن بحال کر دی گئی۔
مین ٹرانسمیشن لائن کی بحالی کے بعد کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں معطل ہو جانے والی بجلی بھی بحال ہو گئی ہے۔
کیسکو کے مطابق گڈو سے بجلی فراہم کرنے والی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کر گئی تھی جس کے باعث کوئٹہ اور دیگر علاقوں کی بجلی منقطع ہو گئی تھی۔
کیسکو حکام نے ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کر جانے کے فوری بعد بحالی کے لیے اقدامات شروع کر دیے تھے۔