• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے پاس اچھی تعداد ہے، سرپرائز دینگے: رانا آفتاب

سنی اتحاد کونسل کے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے امیدوار رانا آفتاب احمد خان—فائل فوٹو
سنی اتحاد کونسل کے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے امیدوار رانا آفتاب احمد خان—فائل فوٹو

سنی اتحاد کونسل کے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے امیدوار رانا آفتاب احمد خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس اچھی تعداد ہے، سرپرائز دیں گے۔

یہ بات رانا آفتاب احمد خان نے پنجاب اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئی کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اب بھی آمریت کا تسلسل جاری ہے، عوام نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا ہے۔

رانا آفتاب احمد خان نے کہا کہ ہاؤس مکمل ہی نہیں تو پراسس کیسے چلے گا، ہمیں کورٹ آف لاء میں بھی جانا ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ سیاسی انتقام کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے، ایک تھانے کی پولیس گھر سے جاتی تو دوسرے تھانے کی آ جاتی ہے۔

سنی اتحاد کونسل کے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کے  امیدوار نے یہ بھی کہا کہ اگر ووٹنگ ہو گی تو میں وزیرِ اعلیٰ بنوں گا، اگر آج خفیہ رائے شماری ہوتی تو آپ کے سامنے آ جاتا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے آج ہونے والے انتخاب کے سلسلے میں ارکانِ پنجاب اسمبلی کی اسمبلی آمد جاری ہے۔

پنجاب اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ساڑھے 10 بجے ہو گا۔

اجلاس کی صدارت سنی اتحاد کونسل کے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کے نامزد امیدوار رانا آفتاب احمد خان کریں گے۔

اجلاس میں وزیرِاعلیٰ کے انتخاب سے متعلق مشاورت ہو گی۔

واضح رہے کہ آج وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہونے جا رہا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے لیے ن لیگ کی مریم نواز سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب کے مدِمقابل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید