• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے دونوں امیدواروں کے کاغذات درست قرار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب اسمبلی میں وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کے لیے دونوں امیدواروں کے کاغذات درست قرار دے دیے گئے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کاغذات کی جانچ پڑتال کی۔

ملک محمد احمد خان نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کے عہدے کے لیے مریم نواز اور رانا آفتاب احمد خان کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ 

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا انتخاب صبح 11 بجے ہونے والے اجلاس میں ہو گا۔

 رانا آفتاب کی اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات 

اس سے قبل وزارت اعلیٰ پنجاب کے لیے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار رانا آفتاب نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات کی تھی۔

ملاقات میں وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

ہمارے ارکان کو اسمبلی میں نہیں لایا جا رہا، رانا آفتاب

گزشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے امیدوار رانا آفتاب نے کہا تھا کہ ہمارے ارکان کو اسمبلی میں نہیں لایا جا رہا۔

رانا آفتاب کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے عہدوں سے زیادہ اپنے کارکنوں کی زندگیاں  عزیز ہیں، ہم کل کا انتخاب جیتیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ قائد ایوان کے انتخاب کے لیے ایوان مکمل نہیں ہے، ہاؤس مکمل کرنے کے لیے ہمارے لوگوں کو آنے دیں۔

قومی خبریں سے مزید