• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم تو 33 سال سے ہیلپ ہی کر رہے ہیں، کیپٹن (ر) صفدر کا سوال پر جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر نے صحافی کے اہلیہ کی ہیلپ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جواب دیا ہے۔

لاہور میں مریم نواز کی حلف برداری کے موقع پر جیو نیوز نے وزیراعلیٰ پنجاب کے شوہر سے سوال کیا۔

صحافی نے کیپٹن صفدر سے پوچھا کہ کیا آپ پنجاب کے کاموں میں اپنی اہلیہ کی مدد کریں گے؟

اس پر مریم نواز کے شوہر نے جواب دیا کہ ہم تو 33 برس سے ہیلپ ہی کررہے ہیں۔

کیپٹن صفدر نے مزید کہا کہ پنجاب کو مریم نواز کے ابو نواز شریف اور چچا شہباز شریف نے بھی بہت اچھے طریقے سے چلایا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ اب بھی پنجاب کے حق میں بہت بہتر کرے گا۔

قومی خبریں سے مزید