• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز نے عظمیٰ کاردار کا ہاتھ پیچھے کردیا، ویڈیو وائرل


نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پارٹی رہنما عظمیٰ کاردار کا ہاتھ پیچھے کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تحریک انصاف چھوڑ کر ن لیگ میں آنے والی عظمیٰ کاردار نے مریم نواز کو آتا دیکھ کر کھانا چھوڑ دیا۔

عظمیٰ کاردار وزیراعلیٰ پنجاب کے استقبال کےلیے اٹھیں اور مریم نواز کے گلے لگ گئیں۔

مریم نے پہلے تو گلے لگایا، پھر ان کا ہاتھ اپنے کپڑوں سے الگ کیا اور آگے بڑھ گئیں۔

عظمیٰ کاردار نے کہا کہ وہ حلوہ پوری کا ناشتہ کر رہی تھیں مریم نواز آئیں، جذبات میں مریم نواز کو گلے لگایا، میرے ہاتھ صاف نہیں تھے، جب علم ہوا تو خود ہی ہاتھ نیچے کرلیا۔

مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ کاردار آج مریم نواز سے پرتپاک انداز میں ملیں مگر اس کے بعد مریم نواز کی جانب سے ان کا ہاتھ ہٹائے جانے کی وڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید