• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، مصطفیٰ نواز کھوکھر

سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، فارم 47 سے جیتنے والے اسمبلی میں حلف اٹھانے جارہے ہیں۔

اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ بلوچستان میں آئے روز احتجاج جاری ہے، سردار اختر مینگل، اے این پی، جمعیت علماء اسلام سے رابطہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سراج الحق کے سامنے دو تجاویز رکھوں گا، دیگر تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطہ کرکے اگلا لائحہ عمل تیار کیا جائے۔

سابق سینیٹر نے مزید کہا کہ آنے والے وقت میں جمہوریت کا اس سے زیادہ مسخ شدہ چہرہ سامنے آئے گا، اگر اسی طرح کے حالات رہے تو عوام ملک سے باہر جانے پر مجبور ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید