امریکا کی وزیر خزانہ جینٹ یئلن نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کے ٹیکس محصولات فلسطینی ریاست کے حوالے کرنے پر آمادہ ہے۔
واشنگٹن سے جاری بیان میں امریکی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم کو فلسطینی افرادی قوت کیلئے ورک پرمٹ جاری کرنے کا کہا ہے۔
امریکی وزیر خزانہ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے بین الاقوامی معیشت پر زیادہ منفی اثرات دیکھنے میں نہیں آئے۔