• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نیپرا کے غلط فیصلوں کا نوٹس لے، صدر کے سی سی آئی افتخار شیخ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا ہے کہ حکومت نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے غلط فیصلوں کا نوٹس لے۔ 

ایوان صعنت و تجارت کراچی کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ میں صدر کے سی سی آئی افتخار شیخ نے کہا کہ نیپرا کو عوام دشمن اور کاروبار دشمن فیصلوں سے روکا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غلط فیصلوں سے کئی ایس ایم ایز بند ہوگئی ہیں، صنعتوں نے سرگرمیاں محدود کردی ہیں۔ 

صدر کے سی سی آئی افتخار شیخ کے مطابق لاکھوں افراد بے روزگار ہوگئے ہیں۔

تجارتی خبریں سے مزید