پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا۔ 100 انڈیکس 439 پوائنٹس کم ہوکر 78 ہزار 29 پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 648 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جبکہ کم ترین سطح 77 ہزار 921 رہی۔
حصص بازار میں آج 27 کروڑ 83 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 11 ارب 62 کروڑ روپے رہی۔
اس طرح پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 68 ارب روپے کم ہوکر 10 ہزار 388 ارب روپے ہے۔