ملک میں آج فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 ہزار 300 روپے بڑھ گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2300 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 52 ہزار 800 روپے ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا دام ایک ہزار 972 روپے اضافے سے 2 لاکھ 16 ہزار 735 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 22 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 413 ڈالر فی اونس ہے۔