پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) 100 انڈیکس کے دو دن کے مثبت رجحان کو سیاسی تشویش منفی کر گئی۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس 927 پوائنٹس کم ہوکر 78 ہزار 469 پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1446 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جبکہ انڈیکس کی آج کم ترین سطح 78 ہزار 330 رہی۔
حصص بازار میں آج 32 کروڑ 72 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 15 ارب 28 کروڑ روپے رہی، یوں کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 89 ارب روپے کم ہوکر 10 ہزار 457 ارب ہے۔