• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسامہ میر نے اپنی پرفارمنس میں تسلسل نہ آنے کی وجہ بتادی

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

ملتان سلطانز کے آل راؤنڈر اسامہ میر کا کہنا ہے کہ اپنی حالیہ پرفارمنس سے پریشان تھا، پرانی ویڈیوز دیکھیں اور اپنی غلطیوں کو دور کرنے کی کوشش کی۔

لاہور قلندر کے خلاف جیت کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسامہ میر نے کہا کہ میں کچھ تبدیلیاں کرنا چاہ رہا تھا اس لیے کارکردگی میں تسلسل نہیں آرہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ فیصل اکرم میں بہت مہارت ہے وہ مثبت انداز میں چیزوں کو لیتا ہے ڈبیو غیر معمولی رہا ہے وہ جلد پاکستان کے لیے کھیلتا ہوا دکھائی دے گا۔

اسامہ میر نے کہا کہ محمد رضوان کو کریڈٹ جاتا ہے انہوں نے سب کی سوچ چیمپئن رکھی ہے اور سب یہاں چیمپئن بننے کے لئے آئے ہیں، انہوں نے ٹیم کو اکٹھا رکھا ہوا ہے ہر کپتان کوشش کرتا ہے لیکن محمد رضوان ہمیشہ لیڈ فرام دی فرنٹ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں ہمیں بھی کراوڈ کی سپورٹ ملی، شروع میں نروس تھا لیکن امی کی طرف دیکھا تو حوصلہ ملا وہ پہلی مرتبہ میچ دیکھنے آئیں اور میں نے چھ وکٹیں لیں۔

اسامہ میر کا مزید کہنا تھا کہ والدہ کی خواہش تھی وہ مجھے گراؤنڈ میں سجدہ کرتے ہو ئے دیکھیں تو آج جب وہ پہلی مرتبہ گراؤنڈ میں آئیں تو ان کے سامنے مجھے گراؤنڈ میں سجدہ کرنے کا موقع ملا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید