گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)عید کی آمد قریب آتے ہی گزشتہ روز بھی بازاروں میں مہنگائی عروج پر رہی کھانے پینے کی اشیاء کے علاوہ کپڑے جوتے ، کھلونے اور دیگر اشیاء کی قیمتیں انتہائی زیادہ ہونے کی وجہ سے غریب شہری سخت پریشان رہے گاہکوں کی بڑی تعداد معمولی خریداری کے بعد گھروں کو لوٹ گئے شہریوں نے اس سلسلہ میں سخت احتجاج کیا کہ انتظامیہ اشیاء خوردونوش اور دیگر اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ لوگ خریداری کر سکیں۔