• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس: پاکستانی سفیر کی فرانس انٹرنیشنل ایگریکلچر شو میں شرکت

فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد نے پیرس میں جاری فرانس انٹرنیشنل ایگریکلچر شو میں شرکت کی جس کا ان دنوں 60 واں ایڈیشن جاری ہے۔

پیرس میں پاکستانی سفارتخانہ کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کی پوسٹ کے مطابق سفیر نے زراعت اور لائیو اسٹاک کے مختلف پیشہ ور افراد کے ساتھ بات چیت کی اور پاکستان کی وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے وفد سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقات کا مقصد زرعی شعبے، لائیو اسٹاک کی پیداوار، تحقیق اور خصوصی تربیتی پروگراموں میں دونوں ممالک کے مابین تعاون کو فروغ دینے کے لیے متنوع روابط پیدا کرنا تھا۔

خیار رہے کہ گزشتہ نصف صدی سے زائد عرصہ سے پیرس انٹرنیشنل ایگریکلچرل شو نہ صرف فرانس بلکہ پوری دنیا میں ایک اہم زرعی تقریب سمجھی جاتی ہے۔

یہ شو فرانس اور اس کے مختلف علاقوں سمیت باقی دنیا سے زرعی مصنوعات اور خدمات ،لائیو اسٹاک کی پیداوار اور اس کے متعلق شعبے، فصلوں اور پودوں کے شعبے، باغبانی اور سبزیوں کی کاشت کے شعبہ جات کا بالخصوص اہتمام کرتا ہے۔

پیرس انٹرنیشنل ایگریکلچر شو 24 فروری سے 3 مارچ 2024 تک پیرس ایکسپو پورٹ ڈی ورسیلز میں منعقد ہو رہا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید