پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزارت عظمیٰ کے نامزد امیدوار شہباز شریف کی جانب سے اسلام آباد میں دیے گئے عشائیے میں شرکت کی۔
میاں شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی جانب سے ایاز صادق کا نام اسپیکرشپ کے امیدوار کے طور پر نامزد کر دیا۔
اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے غلام مصطفیٰ شاہ کا نام ڈپٹی اسپیکر شپ کے امیدوار کے طور پر نامزد کر دیا۔
پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نئی حکومت کے سامنے چارٹر برائے معیشت، قومی اتفاق رائے، انتخابی اور عدالتی اصلاحات پر عمل درآمد کرنے کی تجاویز پیش کر دیں۔