• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میلینیلز تاریخ کی امیر ترین نسل بننے کی راہ پر گامزن ہے، رپورٹ

کراچی(نیوز ڈیسک)ایک نئی رپورٹ سے پتہ چلاہے کہ 80اور 90کی دہائی میں پیدا ہونے والےتاریخ کی امیر ترین نسل بننے کے راستے پر گامزن ہیں۔آئندہ ہفتے شائع ہونے والی نائٹ فرینک کی سالانہ ویلتھ رپورٹ کے مطابق،جب جائیداد، ایکویٹی سے مالا مال آخری نسلیں مر نے سے 1980اور 1994 کے درمیان پیدا ہونے والوں کودولت اور اثاثوں کی بڑے پیمانے پر منتقلی ہوگی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ آئندہ 20سال میں ہوجانا چاہیے1925سے 1945تک پیدا ہونے والی خاموش نسل ،1946 -1964کے درمیان پیدا ہونے والے بیبی بومرز اور 1965سے1979کے درمیان پیدا ہونیوالی جنریشن ایکس کے سب سے پرانے ممبران نے اپنے گھروں میں2.5ٹریلین پاؤنڈسے زیادہ رقم رکھی ہوئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید