• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی اضافی پیداوار کے چارجز کیلئے قیمتیں نہ بڑھائی جائیں، زاہد توصیف

فیصل آباد (نمائندہ جنگ) سینئر سیاستدان و سابق پارلیمانی سیکرٹری رانا زاہد توصیف نے کہا ہےکہ حکومت بجلی کی اضافی پیداوار کی کھپت کے لئے قیمتوں میں کمی کرے، پاکستان کی بجلی پیدا کرنے کی استعداد 46 ہزار میگاواٹ سے زائد ، مجموعی کھپت 37 سے 41 ہزار میگاواٹ تک محدود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت صنعتی اور گھریلو صارفین کے لئے بجلی کی قیمت کم کر دے تو ناصرف بجلی کی پوری پیداوار استعمال کی جا سکے گی بلکہ پاکستان کو ایل پی جی گیس کی درآمد پر خرچ ہونے والے اربوں ڈالرز کی بچت ہو گی، بجلی کی اضافی پیداوار کے کیپسٹی چارجز ادا کرنے کے لئے قیمت میں اضافے کی پالیسی ختم کی جائے کیونکہ اس سے بجلی استعمال میں مزید کمی کے باعث کیپسٹی چارجز کا حجم مزید بڑھ رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید