• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حوثیوں کی مدد کا الزام، امریکی عدالت نے 4 پاکستانیوں کو قید کی سزا سنادی

کراچی(نیوز ڈیسک)امریکی حکام کے مطابق ایک امریکی عدالت نے کشتی کے کپتان سمیت چار پاکستانی شہریوںکو پابند سلاسل رکھنے کا حکم دیا۔ ان پر امریکی کوسٹ گارڈ کے افسران کو گمراہ کرنے اور جنگی ساز وسامان اور دیگر ہتھیار اسمگل کرنے کی کوشش کرنے کے الزاما ت ہیں۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق ،واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ صورت حال سے آگاہ ہیں اور امریکی عہدیداروں سے رابطے میں ہیں۔رپورٹس کے مطابق ان افراد کے خلاف گیارہ فروری کو گرفتاری کے وارنٹ حاصل کیے گئے تھے۔ ان میں محمد پہلوان کے علاوہ محمد مظہر، غفران اللہ اور اظہار محمد شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید