• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 10پیسے کم اور اوپن مارکیٹ میں 4 پیسے بڑھ گئی،یورو کی قیمت میں 96 پیسے تک اور پاؤنڈ کی قیمت میں 79پیسے تک کی کمی، رپورٹ کے مطابق بدھ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 10پیسے کی کمی سے 279.10روپے سے کم ہو کر 279.00روپے اور قیمت فروخت 10پیسے کے اضافے سے 279.20روپے سےبڑھ کر 279.30 روپے ہو گئی ہے ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 4پیسے کے اضافے سے 279.45روپے سے بڑھ کر 279.49روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 282.04 روپے پر برقرار رہی،رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 96پیسے کی کمی سے 302.00روپے سے کم ہو کر 301.04روپے اور قیمت فروخت 82پیسے کی کمی سے 304.80روپے سے کم ہو کر 303.98روپے ہو گئی ہے، برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید بھی 79پیسے کی کمی سے 352.75روپے سے کم ہو کر 351.96روپے اور قیمت فروخت 77پیسے کی کمی سے 356.02روپے سے کم ہو کر 355.25روپے ہو گئی۔

اہم خبریں سے مزید