• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنازع کے آغاز سے لیکر اب تک یوکرین کے چار لاکھ 44؍ ہزار فوجی ہلاک ہو چکے، روس

کراچی (نیوز ڈیسک) روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے انکشاف کیا ہے کہ یوکرین کیخلاف فوجی آپریشن کے آغاز سے لیکر اب تک اس کے چار لاکھ 44 ؍ ہزار فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ روسی خبررساں ادارے کے مطابق، ایک پریس کانفرنس میں شوئیگو نے کہا کہ 2024ء کے آغاز سے روزانہ کی بنیاد پر یوکرین کے 800؍ فوجی ہلاک ہو رہے ہیں اور تقریباً 120؍ فوجی ساز و سامان تباہ ہو رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید