• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس اسقاط حمل کا قانون منظور کرنے والا پہلا ملک بن گیا

پیرس (رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) فرانسیسی سینیٹ نے اسقاط حمل کا قانون منظور کرلیا ہے، اس طرح فرانس یہ قانون منظور کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے ، فرانسیسی سینیٹرز نے بدھ کے روز ایک اہم رکاوٹ کو ختم کرتے ہوئے آئین میں اسقاط حمل کی "آزادی" کو شامل کرنے کے حق میں ووٹ دیا، اس قانون کی منظوری قومی اسمبلی نے جنوری میں دی تھی اور بلاآخر سینیٹ نے بھی اس کی منظوری دے دی ہے ، اب پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کانگریسمیں اس کی منظوری کے بعد فرانس اپنے آئین میں اسقاط حمل کے حقوق کو شامل کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن جائے گا ۔ صدر ایمانوئل میکرون کی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 34میں ترمیم کرنے پر زور دیا تھا تاکہ "خواتین کو اسقاط حمل کا سہارا لینے کی آزادی، کی ضمانت دی جائے" ۔
اہم خبریں سے مزید