• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارک روڈ ہاؤسنگ اسکیم: تعمیراتی فرم نے 71 کروڑ کی جعلی بینک گارنٹی جمع کرادی

اسلام آباد( رانا غلام قادر ) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلا ئز ہا ئوسنگ اتھارٹی میں ایک تعمیراتی فرم کی جانب سے 71کروڑ روپے کی جعلی بنک گارنٹی دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔تھارٹی نے پارک روڈ اسکیم کے پراجیکٹ ڈائریکٹرغلام فر ید شیخ کو ملازمت سے معطل کر دیا، اتھارٹی نے کنٹریکٹر کے خلاف قانونی کا روائی کیلئے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا ۔ڈائریکٹر فنا نس محمد کاشف کی جانب سے ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آ باد زون کو لکھے گئے خط میں بتایا گیا فیڈرل گو رنمنٹ ایمپلائز ہا ئوسنگ اتھا رٹی نے پارک روڈ اسلام آ باد پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور وفاقی ملازمین کیلئے 8ہزار کنال اراضی پر ایک ہا ئوسنگ سکیم شروع کی ہے اس کا ٹھیکہ نجی تعمیراتی کمپنی کو دیاگیا۔ کمپنی نے مو بلائزیشن ایڈ وانس کیلئے ایک بنک کی کوئٹہ برانچ سے جاری کردہ بنک گارنٹی اتھارٹی میں جمع کرائی ۔ اتھارٹی نے بنک گارنٹی کی تصدیق کیلئے خط لکھا تو جواب میں تصدیق کا خط بھی موصول ہوا۔
اہم خبریں سے مزید