مس انڈیا تریپورہ 2017ء رنکی چکما کینسر کے ساتھ طویل جنگ کے بعد 28 سال کی عمر میں چل بسیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنکی چکما گزشتہ دو برسوں سے کینسر سے جنگ لڑ رہی تھیں اور رواں ماہ 22 فروری کو طبیعت زیادہ بگڑنے پر اُنہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
رنکی چمکا کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا جہاں طبیعت مزید بگڑنے پر ان کی موت واقع ہو گئی جبکہ ان کی آخری رسومات کے بارے میں تاحال خاندانی ذرائع نے تفصیلات شیئر نہیں کی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق مس انڈیا تریپورہ میں 2022ء کو چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔
رنکی چمکا کی سرجری بھی ہوئی تھی لیکن کینسر نے ان کے پھیپھڑوں اور سر کو متاثر کیا تھا جس کے نتیجے میں دماغ میں ٹیومر بن گیا تھا۔
رنگی چمکا نے یہ افسوس ناک خبر گزشتہ ماہ اپنے فالوورز کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے دعاؤں کی اپیل کی تھی۔