• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سننے میں آیا بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ منتقل کرنے کی کوشش کی گئی، نعیم پنجوتھہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل اور پارٹی رہنما نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا ہے کہ سننے میں آیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ منتقل کرنے کی کوشش کی گئی۔

اسلام آباد میں کنول شوزب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نعیم پنجوتھہ کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ ٹرسٹی تھیں۔ توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ نے سزا دی اور چند منٹوں میں گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے 9 کیس میں اغوا کیا گیا اور جیل لایا گیا، بانی پی ٹی آئی کے خلاف کئی کیسز ایک ساتھ چلائے گئے۔ جرم ہو تو ایک ہی کیس چلایا جاتا ہے لیکن یہاں سزا دینے کے لیے دو سو کیسز بنائے گئے۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے دو سو کیسز کا بہادری سے مقابلہ کیا، بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ حوصلے اور بہادری کی بات کی۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی سزا سنائے جانے پر خود اڈیالہ گرفتاری کے لیے گئیں، بشری بی بی بیماری کا بہانہ بنا کر لندن نہیں بھاگیں۔

نعیم پنجوتھہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن جس طرح جانبداری کا مظاہرہ کر رہا ہے ایسا کبھی نہیں ہوا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سننے میں یہ بھی آیا کہ بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ منتقل کرنے کی کوشش کی گئی۔

نعیم حیدر پنجوتھہ کا کہنا تھا کہ لندن پلان کے تحت 8 فروری انتخابات کے حوالے سے مایوسی پھیلائی گئی۔

قومی خبریں سے مزید