• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا کے تمام حلقے کھولنے کے لیے تیار ہیں، شعیب شاہین

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ ہم خیبر پختونخوا کے تمام حلقے کھولنے کے لیے تیار ہیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، الیکشن کے بعد کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

انکا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ن لیگ کے ساتھ مل کر دھاندلی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ میں پٹیشن لے کر جائیں گے، ثبوت لے کر جائیں گے کہ کیسے آر اوز سے مل کر دھاندلی کی گئی۔

شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ فافن اور پتن نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو استعفیٰ دے دینا چاہیے، موڈیز نے بھی رپورٹ دی ہے کہ سیاسی استحکام نہیں ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کو مشروط طور پر سپورٹ کیا تھا۔ آئی ایم ایف معاہدے سے بجلی، گیس بلوں میں اضافہ ہوگا، بجلی کا یونٹ 70 روپے تک کا ہوگیا ہے، اگر یہ رفتار رہی تو گیس کا بل ایک لاکھ روپے پر چلا جائے گا۔ْ

انہوں نے کہا کہ ہم نے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے ساتھ آئی ایم ایف معاہدے کو مشروط کیا تھا۔

شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی صورت میں جو تباہی ہوچکی ہے اس سے زیادہ تباہی ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مخصوص سیٹیں ہمارا حق ہے، الیکشن کمیشن بہت زیادتی کر رہا ہے۔

رہنما تحریک انصاف نے یہ بھی کہا کہ مریم نواز کو حکمرانی کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید