بالی ووڈ کی باربی گرل اور معروف اداکارہ کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل جو خود بھی اداکار ہیں، انہوں نے اپنے فون کے وال پیپر پر کترینہ کی بچپن کی تصویر لگائی ہوئی ہے، جس پر ان کے پرستاروں کا کہنا ہے کہ دراصل وہ کترینہ جیسی ہی کیوٹ (پیاری) بچے کی پیدائش کے خواہشمند ہیں۔
واضح رہے کہ ان دونوں کے پرستار انکی جانب سے ایک بار پھر بطور شادی شدہ جوڑے اپنے اہداف کا تعین کرنے پر انہیں سراہا ہے۔ کترینہ اور وکی کوشل کی دسمبر 2021 میں شادی ہوئی تھی۔
ایک بھارتی میڈیا ادارے سے وکی کوشل کے انٹرویو پر مبنی ایک مختصر کلپ انکے پرستاروں نے شیئر کی ہے۔
اس ویڈیو میں وکی کے فون کا وال پیپر دیکھا جاسکتا ہے جس پر کترینہ کی بچپن کی تصویر لگی ہے، کچھ لوگوں نے اسے خوشگوار قرار دیا جبکہ دیگر نے وکی کوشل کا ان جوڑوں سے تقابل کیا جن میں کم مماثلت ہوتی ہو۔