اسلام آباد(ایجنسیاں)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحق ڈار نے کہاہے کہ وزیر خزانہ کون ہوگا ابھی طے نہیں ہوا‘تاحال صرف وزیر اعظم اور اسپیکر سے متعلق فیصلے ہوئے ہیں۔جمعرات کو قومی اسمبلی میں نو منتخب اراکین کی تقریب حلف برداری کے موقع پر اسحاق ڈار پارلیمنٹ ہائوس پہنچے ۔اس موقع پر اسحاق ڈار نے میڈیا سے بات چیت بھی کی۔ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ ڈار صاحب!کیا فیصلہ ہو گیا ہے کہ آپ ہی وزیر خزانہ ہوں گے؟جس پراسحاق ڈار نے جواب دیا کہ ابھی فیصلہ نہیں ہوا، ملکی معیشت کو حکومت سنبھالا دے گی۔