• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر، بارش تھم گئی، معمولات زندگی تاحال بحال نہ ہوسکے

گوادر میں بارش کا سلسلہ تو تھم گیا لیکن نظامِ زندگی اب تک بحال نہ ہوسکا۔

نکاسِ آب نہ ہونے کی وجہ سے شہری سراپا احتجاج اور پریشان ہیں۔

بخشی کالونی، ٹی ٹی سی کالونی کے مکینوں نے میرین ڈرائیو پر احتجاج کیا۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ، پاک فوج، بحریہ کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

پاک فوج کے جوانوں نے پانی میں پھنسے 15 افراد کو بحفاظت نکال لیا، گوادر میں بارش رکنے کے بعد لوگ افراد گھروں میں محصور ہیں یا اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کر رہےہیں، اب بھی کئی علاقوں میں 4 سے 6 فٹ پانی جمع ہے۔

ترجمان گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کےمطابق نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے اخراج کیلئے ہیوی مشینری کے ذریعے پانی کا رخ سمندر کی طرف موڑا گیا ہے۔

مُلا فاضل چوک، شاہین چوک سمیت شہر کے مختلف مقامات سے کافی حد تک پانی نکال لیا گیا ہے، ساتھ ہی واٹر ٹینکرز سمیت پمپنگ مشین کےذریعہ ڈی واٹرنگ کا عمل جاری ہے۔

پاک فوج کی جانب سےپانی میں پھنسے 7 افراد پر مشتمل ایک خاندان کو نگور آکڑہ علاقے سے ریسکیو کرلیا۔

شبی ندی کنٹانی اور پالیری پر سیلابی ریلے میں پھنسے 8 افراد کو باحفاظت باہر نکالا، تمام افراد کنٹانی کیمپ میں منتقل کر دیےگئے۔

پاک بحریہ کی جانب سے گوادر میں حالیہ بارش اور سیلابی صورتحال سے متاثرہ مختلف علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید