پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے صدارتی الیکشن کےلیے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیےگئے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے صدارتی انتخابات کے کاغذات ہائیکورٹس میں جمع کروائے جائیں گے۔
پیپلز پارٹی نے سابق صدر آصف علی زرداری کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کئے۔
ذرائع نے کہا کہ آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی کل صبح جمع کرائے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن ہے، 9 مارچ کو صدر پاکستان کے انتخاب کے لئے پولنگ ہوگی۔