• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کو سپورٹ کرینگے‘ شاید حکومت کا حصہ نہ بنیں‘ فاروق ستار

اسلام آباد (این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہم مسلم لیگ (ن)کو حکومت بنانے اور چلانے میں تو سپورٹ کر یں گے لیکن شاید ہم حکومت کا حصہ نہ بنیں۔ ایک انٹرویو میں فاروق ستار نے کہا کہ ہم پیپلز پارٹی کی دیکھا دیکھی مسلم لیگ(ن)کو سپورٹ نہیں کر رہے اور اسی لیے ہم نے زیادہ تر انڈے الیکشن سے پہلے کی مسلم لیگ (ن)کی باسکٹ میں ڈال دیے تھے۔ ہم مسلم لیگ(ن)سے ایک نکاتی ایجنڈے پر بات کر رہے تھے کہ اختیارات اور وسائل کو نچلی سطوں پر منتقل کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ پاکستان کے 130اضلاع اور شہروں کو ترقی کا انجن اور معیشت کا مرکز بنایا جائے۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن)کا معاہدہ اگر ہمارے ساتھ ہونیوالی بات کو اوور شیڈو کر رہا ہے یا اسکو کم اہمیت دے رہا ہے تو ہمیں ایسی حکومت میں شامل نہیں ہونا۔

ملک بھر سے سے مزید