• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان، بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر PDMA کی رپورٹ جاری

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان نے صوبے کے مختلف اضلاع میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق خاران میں موسلا دھار بارش کے باعث 3 بچے جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا، بارش سے 2 گھر تباہ اور 5 گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔

گوادر میں موسلا دھار بارش سے 50 گھر مکمل تباہ جبکہ 90 گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔

بارش سے 15 گھروں کی چار دیواری اور 2 سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ 

محکمہ پی ڈی ایم اے کے مطابق کیچ میں موسلا دھار بارش کے باعث 5 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے، 20 کو جزوی طو پر نقصان پہنچا۔

اس دوران کیچ میں 2 سڑکیں اور 1 پل بھی سیلابی ریلے کی زد میں آیا، کوئٹہ میں بھی موسلادھار بارش سے 2 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید