• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واشنگٹن، سکھوں کا بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں سکھوں نے بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے مودی سرکار کو کسانوں کا قاتل قرار دیدیا۔

سکھوں کی جانب سے بھارت میں کسانوں پر مظالم کے خلاف اور خالصتان بنانے کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔

سکھ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارتی کسانوں پر مظالم کیخلاف اکٹھے ہوئے ہیں، کسانوں پر مظالم نے ثابت کیا کہ خالصتان ضروری ہے۔

سکھ فار جسٹس کے رہنما ڈاکٹر بخشش سندھو کا کہنا تھا کہ بھارت میں کسانوں پر گولیاں چلائی جارہی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید