راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ایک ہفتہ قبل ذہنی مریضوں کے سیل میں ہونے والے جھگڑے کے دوران زخمی ہونے والا ایک اور ذہنی مریض قیدی حماد چل بسا۔
ذہنی مریض احسن نے اڈیالہ جیل میں 28 فروری کو ساتھی قیدیوں پر اینٹوں سے حملہ کیا تھا۔
جیل حکام کا کہنا تھا کہ جھگرے کا معاملہ ذہنی مریضوں کے سیل نمبر 8 میں پیش آیا تھا، قیدی احسن نے پانی والے مگ سے دیوار سے اینٹ کھرچ کر نکالی اور دیگر ذہنی مریض قیدیوں پر حملہ کر دیا تھا۔
اعلامیے کے مطابق قیدی کے حملے میں سوئے ہوئے قیدی زخمی ہوئے تھے، زخمی قیدیوں میں اعجاز ربانی، شیراز اور حماد علی شامل تھے۔
حکام کا کہنا تھا کہ زخمی اعجاز دورانِ علاج اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔