بھارت کے علاقے گروگرام میں ماؤتھ فریشنر کھانے سے 5 افراد کی حالت خراب ہوگئی اور انہیں خون کی الٹیاں لگ گئیں۔
پولیس نے اس حوالے سے بتایا کہ 5 میں سے 4 افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق درج شکایت کے مطابق گریٹر نوائیڈا کے ایک رہائشی انکیت کمار نے بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ اور 4 دوستوں کے ہمراہ سیکٹر 90 میں لافورسیٹا کیفے میں ہفتے کو ڈنر پر گیا۔
اس کا مزید کہنا تھا کہ ڈنر کے بعد ویٹر ماؤتھ فریشنر لایا جسے پانچوں نے کھایا، جس کے فوری بعد ان کی حالت خراب ہونا شروع ہوگئی اور انہیں اسپتال لے جایا گیا۔
جہاں متاثرہ افراد میں سے ایک نے ڈاکٹر کو ماؤتھ فریشنر کا پیکٹ دکھایا، جس پر ڈاکٹر نے بتایا کہ یہ ڈرائی آئس ہے، ڈاکٹر مزید کہا یہ ایک تیزاب ہوتا ہے جس سے موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔
پولیس نے ریسٹورنٹ کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔.