• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں گریڈ ایک سے 15 تک کی ملازمتوں پر عائد پابندی برقرار

کراچی(آئی این پی ) سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے صوبے میں گریڈ ایک سے 15تک کی ملازمتوں پر پابندی برقرار رکھتےہوئے درخواست کی مزید سماعت18مارچ تک ملتوی کردی۔سندھ ہائیکورٹ میں سرکاری محکموں میں ملازمتوں پرپابندی کیلئے ایم کیو ایم کی درخواست پر سماعت ہوئی جس سلسلے میں ایم کیو ایم کی جانب سے بیرسٹر فروغ نسیم عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سرکاری محکموں میں ملازمتوں پر عائد پابندی کے حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے گریڈ ایک سے 15 تک کی ملازمتوں پر پابندی برقرار رکھی ہے۔
اہم خبریں سے مزید