• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر میں انسدادِ پولیو ٹیم پر حملہ، پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی

خیبر(آئی این پی )ضلع خیبر میں انسداد پولیو مہم کے دوران دہشت گردوں نے پولیو ٹیم پر حملہ کیا ہے۔ جس میں ایک پولیس اہلکار اور ایک پولیو ورکرزخمی ہوگیا، دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے پشاور منتقل کردیا گیا، فائرنگ کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں پولیس کے مطابق تھانہ حدود باڑہ علاقہ قمبر خیل میں پولیو ٹیم پردہشت گردوں نے فائرنگ کی، جس سے ایک پولیو ورکر اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ پولیس اہلکار پولیو ٹیم کے سیکورٹی کے لئے تعینات تھے۔
اہم خبریں سے مزید