• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اسلام آباد واٹر ایکٹ 2024 کا مسودہ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کو تیار

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) وزارت آبی وسائل کے ایک سینئر عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ حکومت اسلام آباد واٹر ایکٹ2024کا مسودہ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے تاکہ پانی کی قیمت کو مکمل طور پر بحال کرنے کے طریق عمل کے ساتھ گھریلو، زرعی، صنعتی، ماحولیاتی اور دیگر مقاصد کے لیے پائیدار معیاری پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، جس کے تحت دارالحکومت اسلام آباد میں آبی وسائل کو محفوظ کرنے، دوبارہ تقسیم کرنے یا دوسری صورت میں بڑھانے کے مینڈیٹ کے ساتھ اسلام آباد آبی وسائل کمیشن کی امبریلا باڈی قائم کی جائے گی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اس وقت سی ڈی اے اسلام آباد کے واٹر سپلائی کے کاروبار پر تقریباً 4 ارب روپے سالانہ خرچ کرتا ہے۔ تاہم، وصولیاں 600 ملین روپے تک محدود ہیں جو سالانہ 3.4 ارب روپے کے نقصان کو ظاہر کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ڈبلیو آر سی کی سربراہی وزیر داخلہ بطور چیئرپرسن اور وزیر آبی وسائل شریک چیئرپرسن کے طور پر کریں گے جس میں 9 ارکان ہوں گے۔ پاکستان کونسل آف ریسرچ فار واٹر ریسورسز کمیشن کو سیکرٹری اور تکنیکی خدمات فراہم کرے گی۔
اہم خبریں سے مزید